سورج مکھی(Sunflower) کا سائنسی نام Helianthus
annuus
اور یہ ٖفصل پودوں کی Compositae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ سورج مکھی کا اصل وطن
جنوبی افریکہ کے علاقے پیرو یا میکسیکو سمجھے جاتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج سب سے
پہلے 2100 قبل مسیح میں میکسیکو میں پائے گئے جن کو بعد میں مقامی
لوگوں نے میکسیکو سے جنوبی کینیڈا تک کی فصل کے طور پر سورج مکھی کا اضافہ کیا اور 16
ویں صدی میں پہلی فصلیں کی بیج ایکسپلورر کے ذریعہ امریکہ سے یورپ لائی گئیں۔ روس
اور ارجینٹینا اس فصل کی پیداوار کے
اہم ممالک ہیں۔ یورپ اور ترکی بھی سورج مکھی کی پیداوار میں اہم کردار ادا کر رہیں
ہیں۔ پاکستان میں جب سبز انقلاب پیش کیا گیا تھا تو اس دوران سورج مکھی کو بھی 1960
کی دہائی کے دوران متعارف کروایا گیا۔ اس کے بعد سورج مکھی کی فصل اٹک، سوات، فیصل
آباد، وہاڑی، سیالکوٹ، ٹھٹھہ، بدین اور ملک کے دیگر علاقوں میں کاشت کیا جانے لگا؛
اسی طرح سورج مکھی کی کی پیداوار میں وقت کے ساتھہ ساتھہ اضافہ ہو رہا ہے۔ سروے کے
مطابق سن 2001 سے 2002 تک پاکستان میں 124709 ایکڑ کی ایراضی پر اس ٖفصل کی کاشت
ہوتی تھی اور 2019 میں یہ بڑھہ کر 238476 ایکڑ تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن حکومت کی ادم
توجہ کی وجہ سے اس ٖفصل کی کاشت میں کمی نظر آ رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس
ٖفصل کے اوپر خرچ کے نسبت آبادکاروں کو اس کی قیمت میں کمی ہے۔ سورج مکھی کی ملک
میں ضرورت کے مقابلے میں پیدائش تمام کم ہونے کی وجہ سے اس کی درآمد میں دن بہ دن
اضافہ ہو رہا ہے۔ سورج مکھی کی کاشت میں کمی کے ساتھ خوردنی تیل کی پیداوار میں بھی
کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان صرف مقامی پیداوار کے ذریعہ 30 فیصد گھریلو تیل کی ضرورت
کو پورا کرتا ہے جبکہ 70 فیصد تیل دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کی
پیداوار میں یوکرائن پہلے نمبر، دوسرے نمبر پر روس، ارجنٹینا تیسرے جبکہ انڈیا 18
ویں اور پاکستان 23 نمبر پر ہے۔
سورج
مکھی کی فصل کے لئے سیم، کلراٹھی یا ریتلے علائقے والی زمین کامیاب نہیں ہے۔ جبکہ
اس کے لئے زیادہ مٹی والی نرم زمین موزون ہے۔ سورج مکھی کی کاشت 15 اگست سے ستمبر میہنے
کی آخر اور جنوری سے 15 فروری کی آخر تک کی جاتی ہے۔ اس فصل کے ایک ایکڑ کی کاشت
کے لئے ڈیڈھ سے دو کلو بیج درکار ہوتا ہے۔ اس فصل کی کاشت کے لئے سب سے پہلے زمین
کو کلٹیویٹر سے اکھیڑ کر اس کے اوپر گوبل سے ہل دے کر لیزر لیول مشین کے ذریعے اس
کی لیول کرنی چاہئے۔ اس کے بعد اس زمین میں پانی چھوڑیں اور زمین کو کو کچھ خشک ہونے
کے بعد اس کو دوبارہ ہل دے کر اس میں ڈھائی فوٹ کے فاصلے پر روپلانٹر ہل یا بیلوں
سے لائن میں بیج لگائیں۔
کیمیائی
کھادوں میں دو بوری نائٹروفاس یا ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا بیج لگانے
کے وقت استعمال کریں۔ بیج کے پودے اگنے کے 15 دن بعد یا پہلا پانی دینے سے پہلے نزدیک
نزدیک اگے ہوئے پودوں کو طلف کرنا چاہئے تاکہ ان کے درمیان کم از کم 10 انچ کا فاصلہ
رہے۔ جب پودے ایک فوٹ کے ہو جائیں تو ان
کی جڑوں کے ساتھہ مٹی لگائیں۔ عام طور پر سورج مکھی کے پھول 45 دن کے اندر نکل آتے
ہیں اور 90 دن کے اندر پوری فصل پک جاتی ہے۔
سورج
مکھی کے بیج کو دوسرے فصلوں کے ساتھہ نومبر اور دسمبر کے مہینوں بھی اگایا جا سکتا
ہے۔
اگر
سورج مکھی کی فصل زرخیر میں اچھے طریقے سے کاشت کی گئی ہو تو اس سے 25 سے 30 من فی
ایکڑ پیداوار مل سکتی ہے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box