چکور فارمنگ (Pheasant Farming)


چکور کی تقریباً 9 اقسام اور 30 کے قریب نسلیں ہیں۔ چکور پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں  زیادہ پایا جاتا ہے۔ چکور کی عمر 12  سے 15 سال تک ہوتی ہے۔ چکور افریقہ ایشیا اور یورپ میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔ اب چکور پالتو پرندے کے طور پر پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ گھروں اور فارموں میں پیدا ہونے والا چکور بہت جلد انسانوں سے مانوس ہو جاتا ہے۔چکور پاکستان کا قومی پرندہ بھی ہے۔ جنگلی چکور کی نسل بے پناہ شکار کی وجہ سے تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔فارمی اور دیسی چکور کو شکار گاہوں میں شکار کرنے اور لڑوانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آج کل چکور فارمنگ بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ پاکستان میں بھی بہت سے بریڈر لاکھوں روپے سالانہ کما رہے ہیں۔چکور فارمنگ بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے۔ شروع میں تھوڑا پیسا خرچ کرنا پڑتا ہے۔اس کے بعد  بہتر ماحول اور خوراک دے کر ہر سال بریڈ لی جا سکتی ہے۔ان میں بیماری کا حملہ اور شرح اموات بھی بہت کم ہوتا ہے۔بشرط یہ کہ وقت پر ویکسینیشن اور ضررورت پڑنے پر ویٹرنری ڈاکٹر سے علاج کروا لیا جائے۔
سواۓ مسکتی چکور کے باقی تمام چکور  ایک سال میں جوان ہو کر بریڈ کرنا شروع  کر دیتے ہیں۔  چکور کے انڈوں سے 24 دن میں بچے نکل آتے ہیں۔ چکور گرمیوں کے موسم میں  وقفے وقفے سے انڈے دیتے رہتے ہیں۔ دیسی چکور ایک سیزن میں 15 انڈے جبکہ فارمی اور کراس بریڈز  50 تک انڈے دیتے ہیں۔ جب چکور انڈے دینے لگیں تو انڈوں کو اٹھا کر سٹور کرتے جائیں۔اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ انڈے پنجرے میں نہ پڑے رہیں۔اگر آپ انڈے پنجرے میں پڑے رہنے دیں گے تو چکور مزید انڈے نہیں دیں گے۔اس لئے زیادہ سے زیادہ انڈے لینے کے لئے  انڈوں کو متواتر اٹھا کر سٹور کرتے جائیں ۔
کبھی بھی چکور کو زیادہ انڈوں پر نہ بٹھائیں۔ کیونکہ چکور کا سائز چھوٹا ہوتا ہے وہ زیادہ انڈوں کو انکیوبیٹ نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے زیادہ تر انڈے خراب ہو جاتے ہیں۔ بہتر ہے کہ انڈوں سے بچے نکلوانے کے لئے انکیوبیٹر کا استعمال کریں۔ دو مادہ چکوروں کے لئے ایک نر چکور رکھیں۔اور تمام چکوروں کو ایک ہی بڑے پنجرے یا کمرے میں رکھیں۔ پنجرے یا کمرے کے فرش پر ریت موجود  ہونی چاہیے۔ بازار میں چھوٹے سائیز کے اچھے  انکیوبیٹر 5 سے 8 ہزار روپے میں  دستیاب ہیں۔
 چکور کی ہر نسل کی قیمت مختلف ہے۔ چکور کی قیمت کا انحصار ان کی نسل خوبصورتی، عمر، آواز اور انڈے دینے کی خصوصیت پر ہوتا ہے۔ دیسی اور فارمی چکور کی قیمت میں زیادہ فرق ہے۔ دیسی چکور سستا ہے ۔ فارمی چکور منافع کے لحاظ سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔ ہمیشہ فارمی چکور کی فارمنگ کریں کیوں کہ یہ دیسی چکور کی نسبت زیادہ انڈے دیتے ہیں۔ فارمی چکور کے 50 انڈوں میں سے 40 انڈوں سے بچے آسانی سے  نکل آتے ہیں۔ اگر آپ خوبصورت اور اعلی نسل کی  دو مادہ اور ایک نر چکور بہتر ماحول میں  رکھیں تو ہر سال  کم از کم ڈیڑھ  سے 2 لاکھ کما سکتے ہیں۔
 چکور کیڑے مکوڑے ، سبزیاں، دالیں، انگور، باجرہ اور مختلف بیج وغیرہ کھاتے ہیں۔ اچھی بریڈنگ کے لئے یہ سب چیزیں ان کی خوراک کا حصہ ہونی چاہیئں۔۔ 
 پہاڑی چکور ٹھنڈے علاقے کا پرندہ ھے اور ٹھنڈ میں ہی خوش رہتا ھے جبکہ مسکتی چکور گرم علاقے کا رہنے والا ہے ۔مزید یہ کہ افریقہ کی تمام نسلیں گرم علاقوں میں ہی رہتی ہیں۔ پاکستانی جنگلی چکور بھی پنجاب میں اچھی بریڈ کرتا ہے۔اس لئے فارمی یعنی کراس بریڈ چکور پالنے کو ترجیح دی جاۓ ۔ وہ گرمی برداشت کر سکتے ہیں ۔اب چکور کی کراس بریڈز بھی آسانی سے مل جاتی 

Post a Comment

0 Comments