جانور کا ہیٹ میں نہ آنا


گائے اور بھنس کے ہیٹ  نہ ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے. اسکی وجوہات درجہ ذیل ہیں.

گائے: جب ایک مرتبہ سوئھی ہو.

·        شدید گرمی کا موسم

·        بیماری یا خوراک نہ کھانے کی وجہ سے گاۓ کا 15 فصید تک وزن کم ہوجانا.

·        بہت ذیادہ پروٹین والا خوراک دینا جس کا سی پی لیول  20 سے ذیادہ ہو.

·        پیٹ  کے کیڑے یا چچڑ جو خون ذیادہ چوستے ہو.

·        رات کے وقت گرم ہونا جس کو مالک یا مزدور دیکھ نہیں پاتا

·        مخفی ہیٹ

·        بچہ دانی پر پانی جیسا دانہ "سسٹیک اوریز" کا بننا.

·        کسی دوسرے وجہ سے ایچ ایس ایف اور ایل ایچ ہارمون کا نہ بننا

·        دن رات تیز روشنی کا ہونا بھی ایک وجہ ہے.‏

·        دودھ اترانے والے انجکشن "اکسی ٹوسن" کا استعمال 

حل: اس مسئلے کا سب سے موثر حل یہ ہے کہ جب بھی گائے بچہ دیں اس کو 15 دن بعد ڈلمیرالین یا کنسپٹال" کا ٹیکہ لگائیں. اگر 45 دن میں گرم نہ ہوتو پھر"سائی کلومیٹ یا ڈالماذین"  کا دو سی سی ٹیکہ لگائیں. 3 دن صبر کرو. اگر پھر گرم نہ ہو تو 56 دن بعد دوبارہ سائی کلومیٹ یا ڈالماذین" لگاو. 3 دن انتظار کرو. اس کے بعد دوبارہ "کنسپٹال" لگائو اور 8 گھنٹے بعد مصنوعی نسل کشی یا سانڈ سے کراس کروائو۔

بھینس:

بھینس کے بھی گائے والے وجوہات ہے مگر بھینس ان وجوہات کی وجہ سے تھوڑا سا مختلف ہے.

·        بھینس بہت شرمیلی جانور ہے اس وجہ سے گرم ہونے کا 100 فصید یقین کرنا مشکل ہے. اس کو سانڈ درست طریقے سے معلوم کرسکتاہے.

·        بھینس اکتوبر، نومبر میں جب دن کی روشنی کم ہوجاتی ہے اس مہینے میں زیادہ گرم ہوجاتی ہے.

حل: بھینس کو گرم کرنے کے لیے ریڑھ میں سانڈ رکھنا ضروری ہے. پسمہ والے "اکسی ٹوسن" ٹیکہ کم سے کم مقدار لگائو اور پھر کم کرتے کرتے ختم کرو. یکدم ختم کرنا اچھا نہیں. اگر بچہ دودھ پی رہا ہو تو اس کو چھڑائو۔  مقامی طور پر "ہیٹ پاوڈر" تیار ہوتے ہیں ان کا آزمائش کرو. گائے کو گرم کرنے والا طریقہ استعمال کرو.

کچھ بھینسوں کو پروجسٹرون، لگایا جاتاہے اور پھر اس کو یک دم بند کیا جاتاہے. جس سے ان کو سوئھے ہونے کا احساس ہوتا ہے اور بھنس ایک ماہ کے بعد گرم ہوجاتی ہے.

نوٹ: چونکہ گرم ہونا اور مستی میں آنا ایک ہی حالت کے دو نام ہیں. اس وجہ سے مستی صرف وہ جانور کرے گا جو صحت مند ہو، اس میں خون اور توانائی ذیادہ ہو. کمزور جانور کو مستی میں لانا جوۓ شیر لانا، ثابت ہوگا. اس لیے گائے کو سوئی کے  15 دن کے بعد گرم کرنے طریقہ اپنا کر آپ بہت بڑے نقصان سے بچ سکتے ہو. اور ہر سال گائے کا بچہ پیدا کرسکتے ہو۔

 


Post a Comment

0 Comments