جانوروں میں کیڑے (De-worming)



جانوروں میں کیڑے (ڈی ورمنگ)
جانوروں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے ان کی صحت دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے.  جانوروں میں کیڑے دو قسم کے ہوتے ہیں.
1-      اندورنی کیڑے
2-      بیرونی کیڑے
اندرونی کیڑے۔ یہ گول چپٹے فیتانما وار لمبے ہوتے ہیں۔ انکی موجودگی کی نشانیاں ہیں گوبر پتلا اور بدبودار ہونا، آنکھوں سے پانی اور گند سستی ہو جانا، جانور کا سوکھ جانا، جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا، جوڑوں پر ورم آنا، بالوں کا جڑنا، جلد کردری ہونا؛ اگر یہ نشانیاں ہیں تو جانور کی ڈی وارمنگ کریں
بیرونی کیڑے۔  چیچڑ، جوئیں، پسو اسکے لئیے آپ اپنے جانور کا خیال رکھیں ان کو چیک کرتے رہیں۔ ان کی نشانیاں ہیں جانور کاکجلی کرنا  اور جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا، جانور کے جسم سے خون کاسمنا۔
جانور کو نیگاوان پوڈر پانی میں ڈال کر جانور کے جسم پر لگائے بغیر منہ آنکھ کے اور چاٹنے نہ دیں
زیر جلد انجکشن آئیورمیکٹن لگائیں-
ڈیورمنگ۔         صبح جانور کو گڑ کھلائیں اور آدھے گھنٹے بعد دوائی پلا دیں اور اسکے دو گھنٹے تک کچھ نہ دیں پھر روٹین کی خوراک اور کوئی بھی دوائی پلائیں لیکن جانور کی زبان نہ پکڑیں اور اس کا منہ آسمان کی طرف نہ ہو۔ ڈیورمنگ کی دوائی پلانے کے بعد موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں خودٹھیک ہو جاتے ہیں 15دن کے بعد دوبارہ ڈی ورمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈی ورمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے رہ جاتے اسلیے ان کو ختم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ جب ڈی ورمنگ مکمل ہو جائے تو تین مہینے کے بعد ڈی ورمنگ کریں اور دواٙئی کا فارمولہ تبدیل کر دیں
پاکستان میں دستیاب ڈی ورمر کے کچھ نام:
1- Curazole۔      اس میں فین بنڈازول 10 فیصد شامل ہے. یہ وسعی الاثر کرم کش دوائی ہے. بڑے جانور کو 30 سے 40 سی سی دوائی دی جاتی ہے.
2- TRODOX۔     اس میں نٹرواکسانل 34 فیصد شامل ہے. یہ جگر کے کیڑوں کو ختم کرنے کا بہترین اور محفوظ دوائی ہے. فی بڑے جانور کو 15 سی سی زیر جلد لگایا جاتا ہے
3- CEREX یا VORCID یا ‏ TRIMAX , TRICLEV اس میں شامل ٹیکلا بنڈازول اور لیوا می سول یا اکسفنڈازول سب سے وسیع اثر کرم کش دوائی بن جاتی ہے. بڑے جانور کو 50 سی سی دوائی دی جاتی ھے۔
4- VALBAZEN , ALBENZOLE 5gram granules, ALBA PLUS , TRAZAZOLE ALBEVET  یہ البنڈازول ‏10 فیصد دوائی ہے. جو تقریبا تمام کرم کو ختم کرتا ہے. فی بڑا جانور 50 تا 70 سی سی دوائی دی جاتی ہے.
5- NILZAN PLUS, NILVET PLUS, ZANIL ۔    یہ آکسی کلوزانیڈ اور لیوا میسول کا مرکب ہے. آکسی کلوزانیڈ جانور کو عارضی دست لگانے والا عنصر ہے. یہ جگر کے بالغ کرم مارتے جبکہ نومولود اور انڈے نہیں مارسکتا. اس وجہ سے یہ دوائی 21 دن بعد دوبارہ استعمال کرنا لازمی ہے. ورنہ فائدہ نہیں. یہاں اس بات کا وضاحت ضروری ہے کہ جس جانور کو دیرنیہ لیورفلوک کا مسلہ ہو اس میں آکسی کلوزانیڈ جبکہ یکدم لیور فلوک میں ٹیکلابنڈازول، ابنڈازول اور نٹرواکسانل شاندار اثر دیکھتا ہے، جبکہ ماخرالذکر ادویات کو صرف ایک بار دینے سے لیور فلوک / جگر کے کرم کے بالغ اور نابالغ کرم سمت اس کے انڈے بھی ختم ہوجاتے ہیں. نلزان پلس کا 150 سی سی فی بڑا جانور تک دیا جاتا ہے.
6- ENDECTIN, IMEC, IVOMEC, IVOTEK, WORMEC۔ اس میں شامل 1 فیصد آئیور میٹکن ہے. جو کہ جگرکے کرم اور ٹیپ ورم کے علاوہ تقریبا تمام کرم ختم کرتا ہے. اس کے علاوہ چیچڑ اور جو کو ختم کرتا ہے. یاد رکھو کہ آئیورمیکٹن روشنی اور گرمی سے جلدی خراب اور ضائع ہوجانے والا دوائی ہے. اس کے علاوہ یہ اپنے مطلوبہ مقدار سے ذرہ ذیادہ استعمال کرنے پر اچھا اثر دکھاتی ہے. اس وجہ سے اس کو برف اور فریج میں ٹھنڈا کرنے کے بعد رات کو استعمال کرنا چاھیے. یا جانور کو ٹھنڈا اور سایہ دار جگہ پہ کھڑا کرنا پڑتا ہے. انجکشن کے علاوہ یہ دوائی بذریعہ منہ بھی دیا جاتا ہے.
7- NILVERM, ELKO LEVAZAN , LEVAZOLE۔     اس میں موجود لیوامیسول جو کچھ کرم کو ختم کرتا ہے. لیکن اس سے بڑی بات اس کا مدافعت کو اعتدال پر لاکر دوسری بیماری کو قدرے ٹھیک کرنا ہے. اس کو ساڑو میں دوسرے ادویات کے ساتھ دیا جاتا ھے.
8-      NICLOZOLE , NICLOSOLE‏-  یہ ٹیپ ورم کے استعمال کیا جاتا ہے. جس میں لیوامیسول بھی شامل ہے.
9-      THUNDR , PUNCH, OXEREX GOLD, ZANID-  اس میں دو تین کرم کش ادویات شامل ہے جو وسع الاثر دوائی بن جاتی ہے. چونکہ یہ پاکستان کے مقامی دوا ساز کمپنی بناتے ہے. اس وجہ سے اس کا قیمت بھی نہایت مناسب ہے. جبکہ اثر میں بھی کسی سے کم نہیں.

Post a Comment

0 Comments