Ingredients of Fruits



سیب۔   سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔ ذهنی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے. رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے ۔ سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے.
مالٹا۔    نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے زود ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے۔ گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار میں اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔ کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے.
آم۔      آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے.
خربوزہ۔         گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے. بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے.
کیلا۔    وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔ نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔  کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے. کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔
بیر۔     سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا.
سنگترہ۔         سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔ دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا جوس شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں۔ سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے.
سردا۔   معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے.
شکر قندی۔     گرم تر قابض اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔  محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے.
جامن۔  سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض کرتے  ہیں.
خوبانی۔          گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے دور کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے.
شریفہ۔ گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے.
لیچی۔   سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں.
گاجر۔ سرد تر  کش اور وٹامن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلغم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہترین ہے.
ٹماٹر۔   معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں یه سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں.
انگور۔  گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے.
ناشپاتی۔         سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے.

Post a Comment

0 Comments