What are Successful People Habits

What-are-Successful-People-Habits

 

ایک نہایت ہی ذہین  لڑکا ؛ جو ہمیشہ سائنس میں 100 کے نزدیک نمبر لے کر کامیاب ہوتا رہا۔ IT  میں سلیکٹ ہوکرعمدہ نمبر حاصل کئے۔ اس کے بعد کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ایم بی اے کے داخلہ لیا جس کو پاس کرنے کے بعد اچھی مرعات کے ساتھ امریکہ میں ملازمت حاصل کرکے وہیں رہنے لگا۔

زندگی کو مزید خوبصورت بنانے لے لئے ایک بڑا گھر اور ساتھ لگژری کاریں بھی خریدیں۔ اور اپنی پسند سے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کی۔

 اس کے پاس وہ سب کچھ موجود تھا جو ایک کامیاب آدمی کے پاس ہوتا ہے، لیکن کچھ سال بعد اس آدمی نے اپنے بچوں اور بیوی کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

اس کی زندگی میں کیا  غلط تھا؟ یہ جاننے کے لئے  کیلیفورنیا کے انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائکالوجی نے اسکے کیس کا مشاہدہ کرکے یہ معلوم کیا کہ اس کے ساتھ " کیا غلط ہوا؟

محققین نے اس لڑکے کے کنبہ اور دوستوں سے ملاقاتیں کی جس سے یہ معلوم ہوا کہ وہ شخص امریکہ کے معاشی بحران کے سبب اپنی ملازمت سے فارغ ہوگیا جس وجہ سے اس کو زیادہ دن نوکری کے بغیر رہنا پڑا۔ اور بے روزگاری کا یہ عالم ہوگیا کہ وہ اپنی پچھلی تنخواہ سے  کم رقم والی نوکری بھی حاصل نہ کر سکا۔

ایسی صورتحال میں وہ قرضہ پر خریدے ہوئے گھر کی اقساط ادا نہ کر پایا جس وجہ اسکے اہل خانہ کو گھر سے محروم ہونا پڑا۔

اس نے کم پیسوں سے چند ماہ گزارے لیکن اور پھر اس نے پہلے اپنے بچوں، اس کے بعد بیوی کو گولی ماری،  اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تحقیق نے اس شخص کے ایسے قدم اٹھانے کا یہ نتیجہ نکالا کہ اس آدمی کو "کامیابی' حاصل کرنے کا عادی بنا دیا گیا تھا لیکن اسے ناکامیوں کا سامنہ کرنے کے لئے کوئی تربیت نہیں ملی تھی۔

دنیا میں رہتے ہوئے کامیابیاں اور ناکمیاں اس کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں اور انسان کو کامیاب  زندگی گذارنے کے لئے کچھ رہنما اصول اپناتے ہوئے ان کو اپنی عادات میں شامل کرنا چاہیے۔ وہ عادتیں والدین ہی اپنے بچوں میں اپنی تربیت سے متنقل کر سکتے ہیں۔  مندرجہ ذیل ہی کامیاب لوگوں کی عادتیں ہیں جوکہ والدین کو اپنی اولاد میں تربیت کے ذریعے منتقل کرنی چاہئیں۔

سب سے پہلے آپکو یہ پتہ ہونا چھاہئے کہ کہ اگر آپ نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے توآپ کے پاس ابھی سب کھونے کا موقع بھی ہے، کیونکہ کسی کو نہیں پتہ کہ دنیا میں اگلا معاشی بحران کب آن پہنچے گا۔  اس لئے کامیابی کی تربیت حاصل کرنے سے پہلے ناکامیوں سے نمٹنے کے لئے بہترین تربیت حاصل کرنی چاہیے۔ اس لئے ہر والدین اپنے ہچوں کو کامیابی تعلیم دینے سے پہلے ناکامیوں سے نمٹنے لئے تربیت دیں۔

ان کی زندگی گذارنے کے لئے مناسب سبق اور روایات بھی سکھائیں۔

 اعلی قسم کی ریاضی اور سائنس پڑہنے سے انکو مسابقتی امتحانات میں مدد ملے گی لیکن زندگی گذارنے کے بارے میں علم انہیں ہر مسئلہ کا سامنا کرنے میں مددگار ہوگا۔

 پیسہ کیلئے کام کرنے کی تربیت دینے کے بجائے انہیں یہ ترغیب دیں کہ پیسہ کیسے کام کرتا ہے۔

 مسائل اور ان سے نمٹنے کا جنون ڈھونڈنے میں اپنے بچوں کی مدد کریں کیونکہ اگلے معاشی بحران میں یہ ڈگریاں ہماری مدد نہیں کریں گی اور ہمیں نہیں پتہ کہ اگلا بحران دنیا کو کب آن پہنچے گا۔

کامیابی کے اصول پر سیکھنے سے زیادہ ناکامیوں سے نمٹنے کی تربیت حاصل کریں کیوں کہ کامیابی سے زیادہ انسان کوناکامی سکھاتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments