مرشد محمد کرم اللہ الٰہی المعروف دلبر سائیں سندھ کے مشہور اور مقبول عالم دین
اور درویش آدمی ہیں ؛ جن کے سندھ میں کئی مرید اور پیروکار ہیں ۔ آپ کی تقریں اور
تحریریں پوری سندھ میں سنی اور پڑہی جاتی ہیں ۔
سنہ 2009 میں سابق صدر آصف علی زرداری کا بیرون ملکوں میں
دوروں کے دوران سندھی ٹوپی پہننے پر نجی ٹی وی کے ایک اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود
کی نے تنقید کی تھی ۔ جس کے نتیجے سندھ کے لوگوں کی طرف سے سوشل میڈیا کے علاوہ
ملک و بیرون ملک میں ہر فورم پر کافی غم اور غصے کا اظہار کیا گیا تھا ؛ اور نتیجہ
میں سندھیوں کی طرف سے ، ہر سال دسمبر کے مہینہ کے دوران ٹوپی کے دن کو منانے کا
علان کیا گیا ؛ جس کو بعد کلچر ڈی کا نام دیا گیا ۔
اسی طرح 6 دسمبر 2009 کو سندھ میں پہلی مرتبہ سندھ کلچر
منانے کے بعد دلبر سائیں نے 13 فروری 2009 کو ٹنڈو محمد خان شہر میں ایک بڑے
اجتماع سے کیا تھا جس کے دوران انہوں نے سندھ کے علماء و مشائخ اور اہم بزرگوں کے
بارے میں کافی مفصل اور معلومات دینے والی تقریر کی تھی ۔ ان کی تقریر کو مد نظر
رکھتے ہوئے ان کے مرید نثار احمد کرمی
نامی ایک مفکر اور ذہین شخص نے ایک تحریر لکھی جس کو دلبر سائین کو پیش کرکے اس کو
کتاب کی شکل میں شائع کروانے کی اجازت مانگی ۔
دلبر سائین نے نثار احمد کرمی کی نے اس تحریر کو پسند کیا
اور ان میں مزید ترمیم کرواکر اس کو کتاب کی شکل میں شائع کروانے کی اجازت دی ، جس
کو پرںٹ کروا کر مارکیٹ میں لایا گیا ۔ اس تحریر میں دلبر سائیں نے سندھ سے بابت
ابھرنے والی کئی سوالات جیسے سندھ کے عالموں کا کردار ، اسلام نے سندھ کو کیا دیا ،
عرب سندھ پر کیوں حملہ آور ہوئے وغیرہ کے جوابات ، مختلف کتابوں کے حوالے دے کر
لکھا ہے ۔ اس کتاب میں آپ نے سندھ کے اولیاء کی کرامات اور ان لوگوں کی دین کی
خدمت کے بارے میں بھی لکھا ہے ۔ اس کتاب میں دلبر سائیں نے حضرت محمد ﷺ کی سندھ
تبلیغ کے خطوط اور ان کے اثرات کے بارے میں کافی معلومات فراہم کی ہے ۔
دلبر سائیں نے اس کتاب کے اندر محمد بن قاسم کے حملہ سے
پہلے سندھ کے جہالت اور اس خطے میں اسلام پھہلنے سے پہلے کی حالات کا ذکر کیا ہے ۔
سندھ کے مختلف علماء کی اسلام کی خدمت پر کچھ تحریریں بھی کی ہیں ۔ دلبر سائیں کی
اس تحریر میں سندھ کے اولیاء کی سندھ کے ساتھ محبت اور پیار کو بھی بڑی تفصیل سے ذکر
کیا ہے۔
دلبر سائیں نے اس کتاب کو سندھی زبان میں شائع کیا ہے جس کو
پڑہنے کے بعد آپ کو معلومات اور رہنمائی ملے گی۔ کتاب کو نیچے آپ خدمت پیش کیا گیا
ہے جس کو آپ اچھے طریقے پڑھ بھی سکتے ہیں اور اس کو بعد میں پڑھنے کے لئے کتاب کے
نیچے دی گئی لنک کے ذریعے ڈائونلوڈ کرے اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں کاپی بھی کر
سکے ہیں۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box