Bollywood Star Sunny Deol affected by COVID

 


بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سنی دیول نے ٹوئیٹر کے  ذریعے بتایا ہے کہ انہوں نے COVID 19  کا ٹیسٹ کروایا تھا ، جس کا رزلٹ مثبت آیا ہے ۔ اسٹار سنی دیول کا کورونا وائرس کے لئے مثبت نتیجہ آنے کے بعد ،  انہوں نے اپنی ساری مصروفیات کو ترک کرکے اپنے آپ کو قرنطینہ کر دیا ۔  

بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار سنگھ ساب دی گریٹ نے مزید اپنے دوستوں اور مداحوں کو ہدایت دی ہے ، کہ پچھلے دنوں جو لوگ ان سے ملے تھے وہ بھی اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اپنے آپ کو قرنطینہ کردیں ۔

یاد رہے کہ انڈیا میں بھی کورونا وائرس نے زور پکڑا ہوا ہے اور ملک میں ابھی تک مثبت کیسز کی تعداد 9,499,413  ہوگئی ہے ، جس میں سے 8,932,647  لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ وائرس کی وجہ سے امواتوں کی تعداد 138,122 ہو گئی پے جب کہ انڈیا میں ابھی تک 428,644  کورونا کے مریض زیر علاج  ہیں ۔

اس کے علاوہ ، Bollywood کے مختلف اداکار corona virus  کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں جن میں اداکار آفتاب شیوداسنی نے جمعہ کے روز ٹوئیٹر کے ذریعے بتایا کہ ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے - اس کے بعد ڈاکٹروں کے ہدایات کے مطابق انہوں اپنے آپ کو Quarantine  کر دیا  ہے ۔

جولائی 2020 میں بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا ؛ اور ان کے ساتھ اس کے بیٹے ابھیشیک بچن ، ان کی بہو اور سابقہ Miss World  ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی بھی کوویڈ 19 کا شکار ہوگئی ہے۔

12 جولائی 2020 کو بالی ووڈ کے لیجنڈ ادکارانوپم خیر کی ماں، ان کے بھائی، بھابھی اور نواسی کو کورونا وائرس لگ گیا تھا لیکن ان کا اپنا ٹیسٹ منفی آیا ۔

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں پرفارمنس کرنے والی اداکارہ موہنہ کماری کا 2 جون 2020 کو کو ویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔

 1 جون 2020 کو بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ، تاہم وہ بھی کورونا کے وائرس کا شکار ہو گئے تھے ۔

جب کہ تجربہ کار اداکار 74 سالہ کرن کمار مئی 2020 میں کورونا کا شکارہوگئے تھے ۔

اس کے علاوہ 25 مئی 2020 کو معروف ادکار کرن جوہر کے دو ملازموں کو کورونا وائرس ہوا تھا تاہم وہ خود محفوظ رہے لیکن انہوں نے احتیاطا اپنے آپ کو قرنطینہ کردیا تھا ۔

" بے بی ڈول میں سونے دی " اور " چٹیاں کلائیاں وے " گانے والی گلوکارہ کنیکا کپور کا 20 مارچ 2020 کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔

 


Post a Comment

0 Comments