حکومت نے مورخہ پندرہ نومبر 2020 اتوار کے روز پیٹرولیم
مصنوعات میں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1.71
روپیہ فی لیٹر کم کردی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.79 روپیہ فی لیٹر کم
کردی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی
کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس فیصلے کے بعد، پٹرول پہلے کی قیمت 102.40 فی لیٹر سے
کم ہو کر100.69 فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پہلے کی قیمت 103.22 فی لیٹر سے کم ہو
کر 101.43 روپے پر مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمتیں بالترتیب
65.29 روپے اور 62.86 روپے فی لٹر پر برقرار رہیں گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی
قدر میں اضافہ کے باعث مہنگائی کے دوران عوام کو رلیف فراہم کرنے والے نومبر کے دوسرے
نصف حصے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ ذرائع نے کے
مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حکام نے پیٹرول میں 3.4 فی لیٹر جبکہ
کٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2.5 کی کمیی
کے سفارش کی تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر 2020 ہوگا جو کہ 30 نومبر
2020 تک رہیں گی۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box