ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ہے کہ ان کا COVID 19 ٹیسٹ
مثبت آگیا ہے اور ان کو بیماری کی معمولی علامات ہیں جس پر انہوں نے خود کو
قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ گھر سے اپنے کام کا
سلسلہ جاری رکھیں گے اور پی پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب
کریں گے ٹوئٹ میں پی پی پی چیئرمین نے میں لوگوں کو ماسک پہننے بھی کی ہدایت کی۔
اس سے پہلے پی پی پی چیئرمین کے مشیر جمیل سومرو بھی کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے جس
کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے خود کا قرنطینہ کر لیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا COVID 19 ٹیسٹ ایسے وقت پر مثبت آیا جب ایک روز قبل ان کی بڑی
بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کے لئے بلاول ہاؤس میں خصوصی انتظامات کیے
گئے ہیں؛ جس میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا کوویڈ ٹیسٹ لازمی ہوگا اور صرف منفی
ٹیسٹ آنے والے لوگوں کو ہی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم بلاول
بھٹو زرداری بھی کورونا کی وجہ سے اس تقریب میں شامل نہیں ہونگے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران روزانہ اس
وبا کے پھیلاؤ میں تیزی نظر آ رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے 26 نومبر سے ملک میں ایک
مرتبہ پھر تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے اور ساتھ ہی صوبائی حکومتوں نے مختلف علاقوں
میں سمارٹ لاک ڈاؤن بھی لاگو کردیا ہے۔
اس سلسلہ میں صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت کی طرف سے کراچی اور صوبہ کے باقی
شہروں میں مختلف علاقوں میں پابندیاں لگائی گئی ہیں جبکہ مزید کاروبار کے اوقات کار
کو شام 6 بجے تک محدود کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والے افراد کے ساتھ ملک کے مختلف سیاستدان بھی متاثر ہوئے ہیں
جن میں گزشتہ دنوں چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ
کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے 16 نومبر
بتائی گئی تھی۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پی پی پی رہنما راجا پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما
فاروق ستار بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت حسین
وائرس کی بیماری سے لاحق ہوئے تھے جس کی وجہ سے انکی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے
انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر
ثانیہ نشتر کا COVID کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔
ان کے علاوہ پی پی پی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، راجا
پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور نیئر بخاری بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے
ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
رہنمائوں میں میں قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شہریار
آفریدی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اور فرخ حبیب شامل
ہیں۔
جبکہ
پی ایم ایل (ن) کے رہنمائوں میں پارٹی کے صدر اور صابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز
شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، صابقہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز کے شوہر
کیپٹن (ر) صفدر، عطا تارڑ، نہال ہاشمی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، ایاز صادق اور دیگر
کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہوا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی
آئی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے
رکن شاہین رضا، صوبہ سندھ کے وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ، کے پی کے سے پی ٹی آئی کے رکن
اور ایم پی اے جمشید الدین کاکاخیل، پی
ایم ایل (ن) سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت منظور چیمہ، پی پی پی کے
رہنما راشد ربانی کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ دوںوں پاکستان
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما فقیر جادم منگریو کا بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box