آج سے تقریبا 20 دن پہلے ضلع نوشہرو فیروز کے ایک شہر مٹھیانی کے
نزدیک ایک گاؤں سے کسی غریب مزدور کی بھینس چوری ہوگئی تھی۔ اس غریب آدمی نے مٹھیانی تھانہ میں شکایت درج
کروائی۔ غریب کی اس کو شکایت کی پیروی کرتے ہوئے مٹھیانی پولیس نے تفتیش کی
کارروائی شروع کردی اور ایک ہفتہ کے اندر ہی چوروں کا سراغ لگا کر انکو گرفتار
کیا۔
جب چوروں کو پکڑا گیا تو
انہوں نے اعتراف جرم کرلیا اور مٹھیانی پولیس نے قانونی کارروائی کرکے چوروں کو
حوالات میں بند کردیا۔ لیکن ان چوروں کی پشت پناہی کرنے والے دوسرے لوگوں کو
پریشانی ہوئی کہ کہیں وہ چور ان کا نام نہ لے لیں تو انہوں نے اپنا اور اپنے
ساتھیوں کا بچاؤ کرنے کے لئے مٹھیانی شہر میں پولیس کے خلاف جلوس اور ریلیاں
نکالیں۔
دوسری طرف سے جس غریب آدمی کی
بھینس چوری ہوگئی تھی وہ پولیس کی اس کارروائی سے تو بہت خوش تھا؛ لیکن پولیس کو
چوروں کے طرف سے اس طرح بدنام ہونے کی وجہ سے پریشان ہوکر اپنی برادری کے لوگوں سے
مشورہ کر کے مورخہ 15 جنوری 2021 کو مٹھیانی شہر میں پولیس کے حق میں ریلی نکال کر
عام عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ
اسی آدمی کے گاؤں سے روزانہ کی بنتیاد پر چوریاں ہوتی تھیں جس میں کئی غریبوں کی
بکریاں، بھینسیں اور باقی جانور چوری کر لئے گئے تھے۔ انہی وارداتوں کو مد نظر
رکھتے ہوئے مٹھیانی پولیس نے اپنے ٖفرائض کو پورا کرتے ہوئے کاررویاں کی جس کے تحت
چار ملزموں کو بھی پکڑا گیآ تھا اور انہی ملزموں نے وہ ساری کی ہوئی چوریاں مانی۔
مورخہ 20 جنوری 2021 کو ایس
ایچ او مٹھیانی نے اس غریب آدمی بلا کر اس چوری کردہ بھینس واپس کروا دی۔ جس کی خوشی
میں اس غریب آدمی نے ایس ایچ او صاحب کو نوٹوں کو ہار پہنائے؛ لیکن مٹھیانی ایس
ایچ او نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی میں اس غریب آدمی کو بھی ہار پہنائے۔
پولیس کی ایسی بہترین
کارروائی پر سوشل میڈیا پر ایس ایچ او اور مٹھیانی پولیس کو بہت سراہا جا رہا ہے
اور ہر آدمی ایس ایچ صاحب کی کارکردگی کو دیکھ کر پولیس کو دعائیں دے رہا ہے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box