Weather Forecast for December 2020

 

Weather Forecast for December 2020

بارش، برفباری اور سردی کی  لہر کے امکانات ہیں جس کے لئے مغربی ہواوں کے نئے سلسلےکی آمد آمد ہے۔

ملک بھر میں دھند کا آغاز 8 دسمبر تا 10 دسمبر2020 ہوگا اور اس کے بعد 12 دسمبر سے 16 دسمبر 2020 اچھی بارش ممکن ہے۔ مغربی ہواؤں کا بارش برسانے سلسلہ والا 8/9 دسمبر کی رات سے شروع ہوگا جو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، کشمیر ، گلگلت اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں  کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔ اس دوران پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان بھی ہے ۔ تاہم اس سلسلے سے سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

بارشوں کے اس سلسلے کی شدت بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں درمیانی قسم کی  ہے؛ پنجاب میں ہلکی سے درمیانی شدت بارش کے امکانات ہیں،  جبکہ کشمیر اور گلگلت میں درمیانی سی تیز شدت کے امکانات ہیں ۔ بارشوں کے ساتھ تیز ہوا ہمراہ ہو سکتی ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک اور زالہ باری  کے امکانات بھی موجود ہیں جس سے خطرناک موسمی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے تمام علاقوں کی تفصیلات

پنجاب کی صورتحال

وسطی پنجاب میں 9 سے 10 دسمبر تک لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، کاموکی، فیصل آباد، حافظ آباد، اوکاڑہ، قصور، رینالہ خورد  ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، خوشاب، کمالیہ، قائد آباد، نور پور تھل، جڑاں والا، کمالیہ، ساہیوال، پاکپتن، میاں چنوں، چیچہ وطنی، پیر محل، اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکانات ہیں جبکہ چند  علاقوں میں اچھی بارش کا بھی امکان ہے۔

شمالی پنجاب میں 10/9 کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک، جند پیلاں، کمرشانی ، مری، میانوالی، بھکر، سرگودھا، کنڈیاں، تلہ گنگ، چکوال، کلر کلہار، سیالکوٹ، پسرور، گجرانوالہ، گجرات، ناروال، شکر گڑھ، منڈی بہاولدین، کھاریاں، ڈسکہ، لالہ موسی اور ان شہروں کے گرد ونواح میں  درمیانی چرجے کی بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں  بھکر، دریا خان، مظفر گڑھ، لیہ،   ڈیرہ غازی خان، فتح پور، بہاولنگر، چشتیاں بھورے والا، وہاڑی، میلسی حاصلپور، بہاولپور، لودھراں، دنیاپور، رحیم یار خان خانپور، جام پور، راجن پور، صادق آباد، احمد پور شرقیہ، لیاقت پور جتوئی، روجھان اور گرد و نواح میں ہلکی ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔ جبکہ بھکر، لیہ، سرگودھا اور میانوالی کے چند مقامات میں اچھی بارش کے امکانات ہیں۔ جس کے بعد پنجاب کے تمام علاقوں میں  13 دسمبر سے زبردست سردی کی لہر داخل ہوجائے گی اور گرمی پد 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ  تک گر سکتا ہے، اور بارش اور سردی کے سلسلے کے بعد دھند کا آغاز ہو جائے گا۔

خیبرپختونخواہ کی صورتحال

9/10 کی رات سے  ڈیرہ اسمائیل خان، پشاور ایبٹ آباد، دیر، ہری پور، ٹانک، کرک، صوابی، چترال، سوات، بشام، کالام، مالم جبہ، نوشہرہ، مانسہرہ، بالاکوٹ، ناران کاغان، مردان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت ،چیراٹ، میران شاہ، پارہ چنار، مینگورہ ایبٹ آباد، اور مانسہرہ، باجوڑ اور گردونواح میں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے جس کے دوران زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جس کے دوران کالام، مالم جبہ، چترال، سوات، بشام، گلیات، ناران کاغان، میں میں زبردست برفباری کا اندیشہ ہے۔ جس سے خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا

بلوچستان کی صورتحال

کوئٹہ، لورالائی، چمن، ژوب، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، بارکھان، پشین، دالبدین، نوکنڈی، زیارت، سبی، واشک، جعفر آباد، نصیرآباد، اوستہ محمد، خاران اومارہ، پسنی، تربت، خاران، پنجگور، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کے امکانات ہیں جس کے دوران کہیں زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ کوئٹہ، چمن اور زیارت میں برفباری کے بھی امکانات ہیں

سندھ کی صورتحال

بارشوں اس سلسلے کے دوران صوبہ سندھ میں بارش کا کوئی خاص امکانات نہیں تاہم صوبہ مختلف علاقوں کہیں کہیں ہلکی بارش ممکن ہے جس میں جیکب آباد، کشمور، شہداد کوٹ اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔

مگر آگلے سلسلے سے مزید بارشیں ہوسکتی ہیں اور تمام صوبہ سندھ موسم سرد رہے گا اور اس کے دوران صوبہ بھر میں دھند کا آغاز ہو گا۔

کشمیر کی صورتحال!

مظفرآباد، میر پور، روالہ کوٹ، نیلم، شاردہ، اور کشمیر کے باقی علاقوں میں اچھی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

اس سلسلے کے بعد یعنی 12 دسمبر سے ایک زبردست سردی کی لہر پورے ملک میں شروع ہوگی اور زبردست سردی کا آغاز ہو جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments