Quotes of Day - 18 December 2020

Quote of Day - 18 Dec 2020

 

  • آپکو افسوس نہیں ہونا چاہیے کہ آپ بہت غریب ہیں، یہ بھی کوئی شرم کی بات نہیں ہے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپکے پاس پیسے نہیں ہیں۔ بیشک آپکے پاس کھانے یا پہننے کے لیے کچھہ نہ ہو، بلکہ شرمناک بات یہ ہے کہ آپ بدکردار ہیں، آپ سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہےاور آپ کسی کی عزت نہ کرتے ہوں؛ غربت کوئی قابلِ شرم چیز نہیں۔
  • گندگی پر ہمیشہ مکھیاں ہی بیٹھتی ہیں، تتلی نہیں۔ دوسروں کے عیبوں پر نظر مکھنے کے بجائے پردے رکھنا سیکھو، فساد پھیلانے والوں میں  اپنے آپ کو شامل مت ہونے دو۔ لوگوں کے گھروں میں اندھے بن کر جاؤ اور بہرے بن کہ نکلو۔
  • اگر انڈا باہر سے توڑدیا جائے تو ایک زندگی ختم ہو جاتی ہے جب کہ وہ انڈہ خود اندر سے ٹوٹ کر ایک زندگی کو جنم دیتا ہے۔
  • مثبت تبدیلی اندر سے جنم لیتی ہے، اس لیے اپنا اندر بدلیے۔
  • ‏انسان بیشک کتنا بھی زیرک نگاہ اور معاملہ ہو، اس کی زندگی کے دوران پچھتاوے ضرور آتے ہیں؛ اگر انسان جان جائے کہ آج سے چند سالوں بعد اس کے ساتھ کیا ہوگا، تو یقیناً آج بہتر فیصلہ کرسکتا ہے۔
  • ہم نفرت کا جو بیج بوتے ہیں، اُس کا سب سے کڑوا پھل ہمارے ہی حصہ میں آتا ہے۔
  • جو لوگ کہتے ہیں کہ نیکی کا زمانہ اب نہيں رہا، دراصل وہ اپنی نیکی کا صلہ انسانوں سے چاہتے ہیں، لیکن جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے نیکی کرتا ہے اس کے لئے ہر زمانہ نیکی کا ہوتا ہے۔
  • خدا سے رابطہ اور تعلق استوار کرنے سے ہی زندگی کی سلوٹیں دور ہو سکتی ہیں۔
  • ‏دو چیزوں سے آپکی شخصیت پہنچانی جا سکتی ہیں، ایک آپکا ایسے وقت میں صبر، جب آپکے پاس کچھ بھی نہ ہو دوسرا آپکا برتاؤ کہ جب آپکے پاس سب کچھ ہو۔
  • اصل محبت یہ ہے کہ کسی طرح کی بھی تلخی ہو، چاہے کتنی ہی ناراضگی کیوں نہ ہو مگر اپنے دل کو میلا نہ کیا جائے اور اَنا کی دیواریں کھڑی نہ کی جائے.                                            
  • بدگمانی اتنی طاقتور ہے کہ انسان کا سکون برباد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں سے جڑے تعلق  کو کچھ پلوں میـں ختم کردیتی ہے۔
  • أمانت صرف روپیوں، ملکیت یا الفاظ کی نہیـں ہوتی بلکہ احساسات و جذبات کی بھی ہوتی ہے جو ہر آدمی کو نہیں دی جاتی ۔
  • لوگ کتنے بیوقوف جو اچھا بننے کے بجائے اچھا نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • رب کو حاصل کرنے کے لئے کسی مسافت یا چِلہ  کے بجائے انسان کو انسان بن کہ اپنے اندر ہی ڈھونڈنا چاہیے۔
  • کسی آدمی کی طبیعت پرکھنے کے لئے اس سے مشورہ لے لو، یقینا تم اس مشورے سے اس بندے کی نیکی، بدی، انصاف، ظلم اور بہت کچھ جان لو گے۔
  • اگر ذہانت ہی کامیابی کی ضامن ہوتی تو سب سے ذہین طالبعلم سب سے کامیاب ہوتے۔
  • اپنے مستقبل کو جاننے لئے آج کے دن پر غور کرو کہ تم کر کیا رہے ہو اور تمہارا مقصد کیا ہے۔
  • جس کو والدین کی بات سمجھ نہیں آتی، اس کو زمانہ بہت اچھے طریقہ سے سمجھا دیتا ہے-

Post a Comment

0 Comments