بابا جی کہتے ھیں ڈون کا انتظار تو گیارہ کالج کی لڑکیاں کرتی ھیں پر ڈون کا آنا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہے کیوں کہ ڈون میٹرک میں فیل ہوا ھے۔
بابا جی کہتے ہیں
کہ معلوم نہیں لڑکیاں کیسے اتنی نزاکت سے چھینک کو "اچھی" میں بدل لیتی ھیں.
لڑکوں کو چھینک آے تو سامنے والا کلمہ پڑھنا شروع کر دیتا ھے۔
کچھ لوگ خزانے کی
طرح ہوتے ہیں؛ جی کرتا ہے زمین میں ہی گاڑھ دوں۔
جب لوگ مُجھے کہتے ہیں کہ "تُمہیں کل صُبح
اپنی اِس بات پر پچھتاوا ہوگا" تو میں اُس دِن دُوپہر تک سویا رہتا ہُوں۔
سردیوں میں دکان
پر جا کے آئسکریم مانگ لو تو پاس کھڑے لوگ ایسے دیکھتے ہیں جیسے چرس مانگ لی ہو۔
بابا جی نے کہا تہذیب
سے بات کیا کرو؛ میں نے کوشش کی تو تہذیب کا ابا لڑائی کرنے آ گیا؛ اب بندہ کرے تو
کیا کرے۔
آج ایک لڑکی بس میں
Smile دے دے کر تھک گئی مگر میں نے
اپنی سیٹ نہ دی۔
جس گاڑی میں پاکستانیوں
کی اکڑ ختم نہیں ہوتی اس گاڑی میں لوگ سعودیہ میں سبزیاں بچتے ہیں۔
دو عربی ایک دوسرے
کو گالیاں دے رھے تھے؛ قریب سے گل خان گزرا اور بولا "قاری صاحب! ھمیں بھی ان دعاؤں میں
یاد رکھنا"
آج ایک لڑکی کی فرمائش
سن کرمیں گرتے گرتے بچا کہتی ہےمجھے "پنک_کلر کے سموسے کھانےہیں۔
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ فیس بُک پر
آتے ﮨﯽ ﻣﻞ ﮔﺌﯽ ﻣﻨﺰﻝ، ﮐﻮﺋﯽ
ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ یوں ہی گروپوں میں بھٹکتا رہا۔
میرا دل جس دل پہ
فدا ہے، وہ شادی شدہ ہے!
دل کر رہا ہے سب
سے روٹھ جاؤں، ہائے
مگر منائے گا کون؛ پروگرام کینسل!
لوگ مجھ میں خامیاں ایسے نکالتے ھیں جیسے خود آرڈر
پہ تیار ھوئے تھے۔
ہم پہ ہنسنے والو
پہلے دانت تو صاف کر لو۔
خبردار کسی نے لڑکیوں
کی عمر پر انگلی اٹھائی؛ وہ 18 کی تھی 18 کی ہیں اور مرتے دم تک 18 کی رہیں گی۔
آج میں بہت خوش ہوں
ایک لڑکی نے پورے بازار میں سب کو چھوڑ کر صرف مجھ سے پوچھاپیکو والی دکان کدھر ہے۔
استاد: آج کی آنلائن
کلاس ختم کوئی سوال ہو تو پوچھو۔ شاگرد: جو
بیچ میں آپ کو چائے دینے آئی تھی وہ کون تھی۔
شادی تو ایسی لڑکی
سے کرنی چاہیے جسے ٹچ موبائیل اور میک اپ کا پتہ ہی نہ ہو۔
بہت غصّہ آتا ہے جب
ٹیچر کہتی ہیں کہ تمہارا اور تم سے آگے والے
کا جواب ایک جیسا ہے، بندہ پوچھے سوال بھی تو ایک جیسا تھا نا!
کل ایک لڑکی نے مجھے
برتن دھوتے دیکھ لیا آج اسکی امی رشتہ لے آٸی!
جس عورت نے یہ جملہ
دریافت کیا ہے کہ سب مرد ایک جسے ہوتے ہیں دراصل اس کا شوہر چین میں گم ہو گیا تھا۔
پرانے گانے سنو تو
بیگم کہتی ہے کس کی یاد آ رہی ہے؟ نئے گانے سنو تو کہتی ہے "تمہیں بڑی جوانی چڑھ
رہی ہے"۔
تحقیق سے ثابت ہوا
ہے مرد صرف جمائی لیتے وقت ہی بیوی کے سامنے پورا منہ کھول سکتا ہے۔
شکر ہے پاکستان بن
گیا ورنہ ہمسائے سے استری مانگنے پر فساد ہو جاتا۔
بعض اوقات دل کرتا
ہے واپس بچپن میں لوٹ جاؤں، لیکن ٹیوشن اور سکول جاتے بچوں کو دیکھ کر دل کہتا ہے ادھر
ہی ٹھیک ہے!
بیوی : جیسی تم ڈرائیو
کرتے ہو موت کا فرشتہ بھی ساتھ ساتھ سفر میں رہتا ہے کہ آنے میں دیر نہ ہو جائے۔
شوہر : اور شام کو
جب تم کھانا پکا رہی ہوتی ہو تو شیطان میرے ترلے کر رہا ہوتا ہے تینوں خدا دا واسطہ
اے بسم اللہ پڑھ لئیں نہیں تے مینوں کھانا پینا اے۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box