امریکی شہری جوناتھن لی رچرڈ
جو کہ دنیا کا عجیب و غریب انسان ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ مقدمات لڑنے والا شخص
کہلاتا ہے۔ وہ 27 دسمبر 1976 کوامریکہ میں پیدا ہوئے۔
اس نے سب سے پہلا مقدمہ اپنی
ماں کے خلاف درج کروایا کہ ماں نے ان کی تربیت اچھی نہیں کی ہے یہ کیس جیت گیا اور
20 ہزار ڈالر معاوضہ اسے ملے.
اس نے اپنے دوستوں، اپنے اساتذہ،
اپنے ہمسایہ، اپنے رشتہ دار، اپنی منگیتر، پولیس آفیسران، ججز، مشہور کمپنیوں حتی کہ
جارج بش پر بھی مقدمات کئے۔
مختلف عدالتوں میں ان کی طرف
سے داخل کئے گئے اور 8 جنوری 2006 سے اس کے مقدمات کی تعداد 2600 ہوگئی، ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیا
گیا۔ اس نے گنیز بک آف ورلڈ مالکان کے خلاف مقدمہ کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی
ذاتی زندگی سے متعلق مواد کیوں شائع کر دیا ہے.
انہوں نے 7 نومبر 2007 کو
مرحومہ بینظیر بھٹو ، پرویز مشرف ، اور امیگریشن اینڈ نیچرلائزیشن سروس کے خلاف بھی
مقدمہ دائر کیا ، تاکہ انھیں پاکستان جلاوطن نہ کیا جاسکے۔
مختلف مقدمات میں یہ ہرجانوں
اور معاوضوں کی صورت میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالر جیت گیا.
انہیں ایک ٹی وی ٹاک شو میں
بلایا گیا اس نے انتہائی دکھ اور رنج کے عالم میں میزبان سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے
اتنی شہرت کے باوجود میں تنہا زندگی گزار رہا ہوں کوئی مجھ سے پیار کرنے والا نہیں
ہے. ٹی وی میزبان اس سوال
پر ہنس پڑے اور کافی دیر تک ہنستے رہے۔ یہ ٹاک شو چھوڑ کر اٹھا اور ٹی وی چینل کے خلاف
کیس کر دیا۔ 50 ہزار ڈالر ادھر سےجیت لیا
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box