Quote of Day - 5 Oct 2020

 


  • رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ شہروں میں سب سے پیاری جگہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسجدیں ہیں اور اللہ کے نزدیک سب سے ناپسند جگہیں بازار ہیں۔
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ہم زمانہ کے اعتبار سے آخری اور روزِ قیامت پہلے ہوں گے۔
  • حضرت انس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ اگر نبی مکرم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے بیٹے حضرت ابراہیم زندہ ہوتے تو صدیق نبی ہوتے۔ 
  • حضرت جبیر بن مطعم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّْہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا میرے بہت سے اسماء ہیں۔ میں محمد ہوں اور میں احمد ہوں اور میں ماحی (مٹانے والا) ہوں اللّْہ تعالْی میرے ذریعے کفر کو مٹائے گا۔ میں عاقب (آخر مبعوث ہونے والا) ہوں۔ جس کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔ (صحیح بخاری، رقم الحدیث 3532)
  • سیدنا کعب بن مالك رضي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول الله نے فرمایا کہ دو بھوکے بھیڑیئے جنہیں بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیا جائے اتنا نقصان نہیں پہنچائیں گے جتنا نقصان آدمی کے مال و جاہ کی حرص اس کے دین کو پہنچاتی ہے۔ (سنن الترمذي : ٢٣٧٦، صححه الألباني)
  • حضرت حسن بصری ؒ  فرماتے ہیں:  اپنے گھروں میں، دسترخوانوں میں، بازاروں میں، مجلسوں میں اور جہاں کہیں بھی تم ہو، (ہر جگہ) کثرت سے اِستغفار کیا کرو، اس لئے کہ تم نہیں جانتے کہ کس وقت تم پر برکت نازل ہو جائے۔
  • اپنی اولادکو [خودسےمانوس کرکے] اپنادوست بناکراچھا انسان بنادو ورنہ برے لوگ انہیں اپنا دوست بناکر انہیں براانسان بنادیں گے!
  • ‏تمہارا خاموش رہنا جیت کے وقت خوداعتمادی، غصےکےوقت بہادری، کام کے وقت پیشہ وری، کسی کی بدتمیزی وقت دانائی، توہین کے وقت اعلی ظرفی، کسی کے طیش دلانے کے وقت جیت، کسی کےنصیحت کرنےکے وقت ادب، حاجت کے وقت عزت نفس اور مصیبت کے وقت خدا کی نیازمندی کو ظاہر کرتا ہے۔ بولو صرف تب جب وہ خاموشی سےزیادہ فائدہ مند ہو۔
  • دولت کی ہَوَس اور جاہ طلبی دین کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔
  • ﺧﺎﻟﻖ ﺳﮯ ﺩﻭﺭﯼ ﺟﺲ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﮈﺭ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ؛ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻟﻖ ﮐﺎ ﻗُﺮﺏ ﺟﺲ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﮮ ﮔﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ.
  • لفظ انسان کےغلام ہوتے ہیں، مگر بولنے سے پہلے تک، بولنے کے بعد انسان اپنے لفظوں کا غلام بن جاتا ہے۔
  • کسی انسان کی نرمی کو اسکی کمزوری نہ سمجھو کیونکہ پانی سے نرم کوئی چیزنہیں مگراس کی طاقت چٹانوں کوریزہ ریزہ کر دیتی ہے
  •  زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے جس کا صحیح اندازہ بروز حشــــــر ہــــــوگا۔
  • کبھی کبھی کچھ بھی نہیں بچتا ہمارے پاس سوائے خالی ہتھیلیوں کے جن پے چہرہ رکھے آپ پھوٹ پھوٹ کر رو دیتے ہیں شاید یہ بے بسی کی آخری حد ہوتی ہے۔
  • سکون محلوں اور جھونپڑیوں میں رہنے والوں سے بے نیاز ہوتا ہے یہ ان لوگوں کے دل میں بستا ہے جو پروردگارِ عالم کے ذکر اور اس کی محبت کی عطا سے آباد ہوتے ہیں۔
  • نزدیک سے آنے والی آوازوں میں سے قریب ترین آواز ضمیر کی ہوتی ھے، جو کہ بہت کم لوگوں کو سناٸی دیتی ھے.
  • کسی بھی چیز کو ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کی محنت کو ختم کرنا پڑتا ہے۔
  • اللہ تعالی رزق کی طرح اچھے اخلاق کی بھی تقسیم فرماتا ہے رزق سب کو لیکن اخلاق حسنہ اپنے پسندیدہ بندوں کو دیتا ہے۔
  • ہم کسی کے دل میں جھانک نہیــں سکتے، یہ جان نہیــں سکتے کہ کون ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے  لیکن وقت اور رویئے جلد ہی یہ احساس دلا دیتے ہیں۔
  • زمانہ بھی عجیب ہے ناکام لوگوں کا مذاق اڑاتا ہے جبکہ کامیاب لوگوں سے جلتا ہے.                  
  • ‏یہ دنیا ایک مدرسہ ھے، اور ھم سب طالبعلم؛ معلم صرف ایک ھے "حق تعالی "؛ وہ جس کا جیسے  چاہتا ھے امتحان لیتا ھے اور اپنے خاص بندوں کو اس امتحان کے ذریعے کندن بناتا ھے۔
  • کسی کی تعریف میں کہا گیا ایک چھوٹا سا لفظ، ایک تسلی بخش جملہ، ایک مسکراہٹ کسی کے لیے نیا راستہ، نئی امید یا شاید ایک نئی زندگی ثابت ہو سکتی ہے۔
  •  

Post a Comment

0 Comments