Quote of Day - 11 Sep 2020

 

جس طرح پھول اپنی مہک سے فضا کو معطر کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اسکی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اسکو پیار بھری نظروں سے دیکھتے ہیں  اسی طرح اچھے اخلاق والا انسان اپنے اخلاق وکردار کی وجہ سے لوگوں میں اس طرح مقبول ہوتا ہے کہ ہر کوئی اسکو اپنا محبوب بناتا ہے۔

ہمارے فیصلوں سے اوپر بھی ایک فیصلہ ہوتا ہے اور وہ 'اللہ' کا فیصلہ ہوتا ہے۔ اور اس سے بہتر ہمارے لئے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہو سکتا.

جب انسان ناراضگی ختم کرنے میں پہل کرتا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں وہ غلط تھا بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ اسے انا سے زیادہ رشتے عزیزہیں۔

اس جگہ مت جاو جہاں لوگ تمہیں برداشت کرتے ھوں وہاں جاو جہاں لوگ تمہارا انتظار کرتے ھوں۔

لوگ سمجهتے ہیں۔ بادشاہ کامیاب ہوگئے, دولت والے کامیاب ہو گئے, اعلیٰ عہدوں والے کامیاب ہو گئے؛ قرآن کہتا ھــے

قد افلح المومنون○ (کامیاب ہوگئے ایمان والے)۔

اگر گندے کپڑے پہنے میں شرم آتی ہے تو گندی سوچ رکھنے میں بھی شرم آنی چاہیے۔

جو انسان آپ کی خوشی کے لیے. اپنی ہار مان لیتا ہو، اس سے آپ کبھی نہیـــــــــں جیت پائیــــں گے

میرے نزدیک آپ کے ساتھ وہی لوگ ہوتے ہیــــــــں  جو ساتھ دیتے ہیــــــــں ؛ جن کے پیچھے بھاگنا پڑے وہ کبھی بھی ساتھ نہیـــــــــں ہوتے۔

اصل کامیابی یہ ہے کہ جنت میں اللہ رب العزت کا دیدار نصیب ہو ہمیں وہی انسان کامیاب ہے جسے اللہ رب العزت کا دیدار نصیب ہو؛ آپ  کو جنت میں سب سے پہلے اللہ جی کا دیدار نصیب ہو آپ ان لوگوں میں شامل ہو جنھیں سب سے پہلے اللہ جی کا دیدار نصیب ہو

دوســروں کی غلطیاں تلاش مت کیجئے اور اگر اپنی غلطیاں ظاہر ہوں تو فوراً معذرت کر لیجئے؛ معافی مانگنے والا بڑا بہادر ہوتا ہے اور معافی دینے والا اس سے بھی بڑا بہادر ہوتا ہے۔

عورت نازک ہوتی ہے اور مرد سخت جان اسکے باوجود بھی عورت مرد کا تھپڑ سہہ لیتی ہے- جبکہ مرد اس کی بلند آواز برداشت نہیں کر سکتا۔

ہر دروازے کی کنجی ہوتی ہے اور لوگوں کے دلوں کی کنجی یہ ہے کہ آپ ان کی طبیعت سے واقف ہوجائیں تو آپ لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں ان کے جھگڑے ختم کرنے میں ان سے فائدہ حاصل کرنے میں ان کے شر سے بچنے میں ماہر ہوجائیں گے

رہنے کی سب سے بہترین جگہ اپنی اوقات ہے۔پر آج کل کُچھ لوگ ہواؤں میں بھی رہتے ہیں ہواؤں میں نہیں بلکہ زمین پر رہیں۔جو زمین پر ہوتا ہے وہ گرتا نہیں ہے اور ہواؤں میں رہنے والا ہمیشہ گرتا ہے

ہر شخص اپنا درخت الگ الگ لگانا چاھتا ھے۔یہی وجہ ہے کہ انسانیت کا باغ تیار نہیں ہوتا۔مطلب یہ کہ ہر شخص اپنا فائدہ سوچتا ہے کسی دوسرے کا نہیں اور جب دوسروں کا فائدہ نہیں سوچا جائے گا تو انسانیت کہاں سے آئی گی۔اصل میں دوسروں کے بارے سوچنا ہی تو انسانیت ہے

ایک نصیحت کرتا ہوں ہمیشہ یاد رکھنا فائدے میں رہو گے، زندگی میں کسی انسان کو اتنا قریب کبھی مت کرنا کہ وہ آپ کو معمولی سمجھنے لگے

شکریہ کیا ہے؟ دوسروں کے قصور معاف کرتے جانا قصور وار کو معافی مانگنے سے پہلے معاف کر دو، یہ  شکریہ ہے یاد رکھنے والا ایک بڑا نسخہ ہے، کہ جس کے ساتھ احسان کیا گیا ہو وہ تو اس کو یاد رکھے، اور جس شخص نے احسان کیا، وہ شکریے کا انتظار نہ کرے۔

کامیابی چل کر نہیں آتی ہمیں اُس تک پہنچنا پڑتا ہے۔ ٹھیک اُس طرح جس طرح ہر پرندے کے لئے خدا نے کھانا تو دیا ہے پر اُس کے گھونسلے میں نہیں۔

مہمان سے یہ مت پوچھیں کہ آپ کیا کھائیں گے بلکہ جو آپ کے پاس موجود ہو پیش کردیں؛ مہمان سے یہ پوچھنا کہ آپ کیا کھائیں گے یہ آپ کی طرف سے آدھا انکار ہوتا ہے۔ اور کچھ لوگ تو پوچھتے بھی اِسی لیئے ہیں کہ مہمان کہے گا مجھے کچھ نہیں کھانا آپ رہنے دیں۔

اگر آپ حق نہیں پہچان سکتے تو باطل کے تیروں پر نظر رکھو۔ جہاں لگ رہے ہوں وہی حق ہے۔

بندے کو جب اللہ تعالیٰ عزوجل سے لینا ہوتو لاکھوں اور کروڑوں کی چاہت رکھتا ہے۔لیکن جب اللہ تعالیٰ عزوجل کی راہ میں دینا ہوتو جیب سے سکے ڈھونڈتا ہے۔

اچھا انسان ریاضی کے صفر کی طرح ہوتا ہے جس کی اپنی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ پر جس کے ساتھ جڑ جائے اُس کی قیمت دس گنا بڑھا دیتا ہے۔

توبہ ایسا دروازہ ہے جو موت کی ہچکی تک کھلا رہتا ہے۔ دعا ایک ایسا عمل ہے جو تقدیر  کو مات دے سکتی ہے اور ضمیر ایک ایسا ساتھی ہے جو ہمیشہ حق کی راہ دکھاتا ہے۔

زندگی میں دو لوگوں کا بہت خیال رکھو، ایک وہ جس نے تمہاری جیت کے لیۓ بہت کچھ ہارا ہے یعنی تمہارا باپ؛

اور ایک وہ جس نے تمہاری ہار کو بھی جیت کہا ہے یعنی تمہاری ماں۔

گناہ زہر کی مثل ہوتا ہے اور زہر چاہئے کم ہو یا زیادہ نقصان ضرور دیتا ہے۔ گناہ میں لذت ہے لیکن سکون نہیں ہے؛ گناہ کا موقع نہ ملنا بھی اللہ تعالیٰ عزوجل کی نعمت ہے۔

جنت وہ واحد شاندار جگہ ہے جہاں جانا تو سب چاہتے ہیں مگر تیاری کوئی کوئی کرتا ہے۔

با ہمت لوگ کبھی ہارا نہیں کرتے ہیں۔ وہ جیت جاتے ہیں يا پھر کچھ سیکھ جاتے ہیں۔ جیت سے وقتی طور پر خوشی ملتی ہے اور سیکھا ہوا سبق ساری زندگی کام آتا ہے۔

تم کس دنیا پر فخر کرتے ہو؟ جس کا بہترین مشروب مکھی کا تھوک یعنی شہد ہے اور بہترین لباس کیڑے کا تھوک یعنی ریشم ہے اور جس کے حلال میں حساب اور حرام میں عذاب ہے۔

Post a Comment

0 Comments