Quote of the Day - 2 Jul 2020




‏قبریں پرانی ہو جاتی ہیں لیکن اُن پہ جا کے فاتحہ کرنیوالوں کے دُکھ  روز نئے ہوتے ہیں اور تب تک وہ دُکھ رہتے ہیں جب تک وہ خود قبر میں جا کے نہیں لیٹ جاتے-
کبھی کبھی انسان اپنی ذات سے اس حد تک بیزار ھو جاتا ھے،  کہ دل کرتا ھے کسی کونے میں بیٹھ کر خود کے سامنے ھی ھاتھ جوڑ لیئے جائیں۔
بھروسہ وہ نازک شیشہ ہے جو ایک بار ٹوٹ جائے تو پھر کبھی نہیــں جڑتا اور اگر جڑ بھی جائے تو چہرے دو ہی نظر آتے ہیــــں-
اپنے کون ہوتے ہیں؟  اپنے تو بس وہی ہوتے ہیں جو ہماری ساری کمزوریوں کو جانتے ہوئے بھی کبھی مشکل وقت میں ہماری کمزوری کا فائدہ نہيں اٌٹھائے
لوگ اپنی تعریف سن کر تو بہت خوش ہوتے ہیں مگر ان میں اپنی خامیاں سننے کا حوصلہ کیوں نہیــں ہوتا۔
انسان کتنا بھی بَڑا ہو جائے اپنی پسند کے لوگوں کے لیے جذبات بچوں جیسے ہی رکھتا ہے۔
ﮐﻢ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻠﻢ ﻭﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺯﺑﺎﻥ ﭘﺮ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﻨﺪ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻠﻢ ﻭﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐردار سے ظاہر ہو۔
نصیحتیں صرف کہنے کی باتیں نہیں ہوتیں کہ کسی نے کہہ دیا اور ہم نے سن لیا بلکہ دانائی اور دوسروں کے تجربات سے حاصل ہونے والے انمول اثاثے ہیں جو یقیناً ہمارے لیے مشعل راہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بشرط یہ کہ ہم ان نصیحتوں پر عمل بھی کریں۔
کسی شخص کی مدد کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے لفظوں کا تحفہ دیں ایسے الفاظ کا تحفہ جس سے اس کا حوصلہ بڑھے۔
کردار کی بلندی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ لوگوں کے عیوب سے تغافل برتیں اور انہیں یوں ظاہر کریں کہ آپ ان کا کوئی عیب جانتے ہی نہیں۔
غرور کو دل میں داخل نہ کرنا ورنہ سارا کیا دھرا مٹی میں بدل جائے گا۔
زنـدگی ہـر شـخص کو عـزیـز ہـوتی ہے، لـیکن عزت زندگی سے بـھی زیادہ عزیز ہے؛ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں۔
وہ لمحہ بہت ہی بھاری ہوتا ہے, جب ہم نہ چاہتے ہو ئے بھی اپنے دل کے خلاف فیصلہ دے کر اپنے ہی صبر کا امتحان لیتے ہیــــــــں ۔
‏زندگی کے رنگ بھی عجیب ہیں؛  بسا اوقات غموں کا واویلا کرنے والے تو انسان کہلواتے ہیــــں لیکن چپ چاپ پتھر کھانے والوں کو پتھر کہہ دیا جاتا ہے ۔
وقت روئی کے گالوں کی مانند ہے۔ عقل و حکمت کے چرخے میں کات کر اس سے قیمتی پارچہ جات بنا لو، ورنہ جہالت کی آندھیاں اسے دور اٹھا پھینکیں گی۔
زندگی کے سفر میں ہر کوئی شجر سایہ دار نہیـــــــــں ہوتا، لہٰذا توقعات ایک حد تک رکھا کریں، ورنہ امیدیں ٹوٹنے پر وجود ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے
جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں۔
خوبصورت لوگ ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کے حامل نہیں ہوتے لیکن اعلیٰ اخلاق سے مزین لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے۔
اس رب کی ناراضگی سے ڈرتے رہو جس کی صفت یہ ہے کہ اگر تم بولتے ہو تو وہ سنتا ہے اور اگر دل میں رکھو تو وہ جانتا ہے۔
زندگی کا ہر امتحان ہم محنت اور لگن سے پاس نہیں کرسکتے بعض امتحانوں کے لئے قسمت کے علاوہ اور کوئی چیز درکار نہیں ہوتی اور وہ ہمارے عزیزوں کی دعاؤں کے علاوہ کچھ اور نہیں ہو سکتا۔
وہ لمحہ بہت ہی بھاری ہوتا ہے، جب ہم نہ چاہتے ہو ئے بھی اپنے دل کے خلاف فیصلہ دے کر اپنے ہی صبر کا امتحان لیتے ہیں
چھا انسان اچھا ہی ہوتا ہے مگر جب انسان برائی کرتا ہے تو بہتر بننے کا اہل ہوجاتا ہے.
انسانوں پر بھروسہ کر بھی لیا جائے تو وقت اور حالات پر نہیں کیا جا سکتا وقت اور حالات وہ چیز  ہیں جو ہر جذبہ ہر رشتہ بدل دیتے ہیں -
وقت کبھی بُرا نہیں ہوتا انسان اُسے بُرا سمجھتا ہے تو چلیں بُرا ہی کہہ لیں مگر یاد رکھیں یہ ایک بہترین وقت ہوتا ہے کیونکہ اِس میں آپ کے ارد گرد بدترین لوگ سامنے آجاتے ہیں-
کچھ چیزیں بہت سی بیماریوں کا علاج ہیں؛ جیسے خوشی اور اپنے چاہنے والوں سے ملنا۔
میں نے لوگوں سے الجھنا چھوڑ دیا; اس لئے نہیں کہ میں ہار گیا ھوں بلکہ اس لئے کہ میں جو سمجھتا ہوں وہ لوگ نہیں سمجھ سکتے۔
کہتے ہیں کہ موسم، وقت، زمانہ، کیفیاّت، نیکی بدی، گناہ ثواب، خوبصورتی بدصورتی، رنگ ڈھنگ، سب اِنسان کے اندر موجود ہوتے ہیں بس اِنہیں کھوجنے، برتنے کا ہُنر آنا چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments