Joke of the Day - 23 Jun 2020


  • چین  کے لیئے خطرے کی ٹلی  انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کی ہائی کمان کے اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لداخ میں چینی فوج سے مقابلہ کرنے کے لئے بھارت کی سب سے مضبوط اور خطرناک ترین فورس کو بھیجا جائے۔   اس فورس کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آج تک جس مشن پر بھی یہ فورس بھیجی گئی وہ کبھی ناکام نہیں ہوا۔  امریکہ جیسی سپر پاور بھی نام سن کر کانپ اٹھتی ہے. پاکستانی سرحد پر کبھی حالات خراب ہوں یا کشمیر میں مجاہدین کے خلاف کاروائی درپیش ہو، یا پھر بیرونی دنیا میں بھارت کے مفادات کا تحفظ ہو اس فورس نے کبھی بھی بھارتی حکومت کو مایوس نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس فورس کا ایک جوان مخالف فورس کے 100 سے زائد جوانوں پر اکثر بھاری پڑتے دیکھا ہے.  اس خطرناک ترین فورس کا نام "بالی وڈ فورس" ہے۔ اور اسکی کمان اسوقت جنرل اکشے کمار، جنرل سنجے دت، جنرل سنی دیول، بریگیڈئیر انیل کپور، بریگیڈئیر اجے دیوگن، بریگیڈئیر جان ابراہم (سپیشل سروسز)، بریگیڈئیر سنیل شیٹھی، کرنل ابھجیت بچن، کرنل ہریتک روشن، میجر سدھارت مشرا جیسے مایہ ناز افسران کررہے ہیں۔ جبکہ حالات زیادہ سنگین ہونے کی صورت میں سنی_کی خدمات بھی لی جا سکتی ہے.
  • میں نے آج تک ریسلر کو پینٹ پہنے لڑتے نہیں دیکھا پھر بھی ایک بیلٹ کے چکر میں دو دو گھنٹے لڑتے رہتے ہیں۔ الّو دے پٹھوں۔۔ جب پینٹ ہی نہیں پہننی  تو بیلٹ حاصل کرنے کے چکر میں کیوں اتنی  کھجل خواری۔۔ آخر کیوں!
  • ‏حکومت جس علاقے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتی ہے وہاں کے لوگ بیوی بچوں کو لے کر نانی کے گھر پہنچ جاتے ہیں
  • سینٹ میں اگر کوئی سینیٹر ٹائی لگا کر جائے تو اسے سینیٹائزر کہتے ہیں۔ (پروفیسر زرتاج گل)۔
  • سب بچے اپنے باپ کو پاپا کہتے ہیں لیکن میں بچوں کو بولوں گا مجھے ماما کی جان کہہ کر بلایا کریں
  • عورتیں گھر کے باہر گلی میں جھاڑو لگاتے ہوئے اتنی باریکی سے اپنی اور پڑوسن کی حد فکس کرتی ہیں کہ انٹرنیشنل بارڈر والے بھی شرما جائیں۔
  • کالج میں ایک لڑکے کو ایک لڑکی سے پیار ہوگیا۔ لڑکے نے موقع پاتے ہی لڑکی کی کتاب میں لکھ دیا I Love U ۔ لڑکی نے کلاس کے دوران کتاب کھولی تو اس پر لڑکے کا اظہار محبت پڑھ کر پہلے تو چونک گئی، لیکن کچھ دیر بعد غصے میں کھڑی ہوئی اور ٹیچر کو سب کچھ بتا دیا۔ ٹیچر نے سزا کے طور پر لڑکے کو ایک ہفتے کے لیے کلاس سے نکال دیا۔ ایک ہفتہ لڑکا کالج ہی نہ آیا۔ اس دوران لڑکی کو لگا کہ اس نے لڑکے کے ساتھ غلط کیا۔ ایک ہفتے بعد جب لڑکا کالج آیا تو لڑکی کو بھی لڑکے سے پیار ہو چکا تھا؛ اس بار لڑکی نے موقع پاتے ہی لڑکے کی کتاب میںI Love U لکھ دیا۔ لیکن ایک سال گزر گیا اس نے آج تک جواب نہیں دیا؛ جانتے ہو کیوں؟ کیونکہ وہ ہمارے جیسا طالب علم تھا کبھی کتاب کھولی ہوتی تو جواب دیتا نا۔  سنگین افسوس کرنا چاہئے! اسلیے کمینوں پڑھا لکھا کرو!


Post a Comment

0 Comments