Quote of Day




  • تین چیزیں ایک ہی جگہ پرورش پاتی ہیں "پھول ؛  کانٹا ؛  خوشبو"
  • تین چیزوں کو کبھی نہ ٹھکراؤ   دعوت  " تحفہ؛ مشورہ"
  • تین چیزیں ہر ایک کو ملتی ہیں  "خوشی؛ غم؛ موت"
  • تین چیزوں کو ہر کوئی اپنا لے  " صبر، شکر، رزق حلال"
  • تین چیزوں کو قابو میں رکھو " زبان، غصہ، نفس"
  • تین باتوں کو ہمیشہ یاد رکھو " نصیحت، احسان ، موت"
  • تین چیزیں کبھی واپس نہیں آ تیں"زندگی، جوانی، وقت"
  • تین چیزیں ہر ایک کی الگ الگ ہو تی ہیں"صورت، سیرت، قسمت"
  • تین باتوں کو کبھی چھوٹا نہ سمجھو "مر ض، قرض، فرض"
  • دُنیا میں کِسی بھی رِشتے سے مُحبت کی جائے یا مُحبت ھو جائے ، یہ بات اھم نہیـں بلکہ اھم بات یہ ھے کہ خود سے مُنسلک رِشتوں سے مُحبت پورے خلوص سے نبھائی جائے۔ 
  • راستے کے کُتوں کی پرواہ نہیں کرتے،ورنہ منزل نہیں ملتی۔کُتے بھونکنے کے لٸے ھوتے ھیں،روکنے کے لٸے نہیں
  • زندگی اتنی تیزی سے بدل جاتی ہے کہ ہمیں خود یقین نہیں آتا کیا ہوگیا ہے سب کچھ ہونے کہ باوجود وہ ایک شخص جو ہمارے پاس نہیں ہوتا اُس کی یادیں احساس دلاتی ہیں کہ ہمارے پاس کچھ نہیں۔
  • زندگی میں ایسی تلخ راہیں بھی آتی ہیں درد غضب کا ہوتا ہے اور ہمدرد کوئی نہیں ہوتا۔
  •  جب دل میں میل، طبیعت میں ضد، اور لفظوں میں مقابلہ آ جائے تو یہ تینوں جیت جاتے ہیں بس صرف تعلقات اور رشتے  ہار جاتے ہیں۔
  •  ‏ساری عمر کوئی بھی انسان پردہ نشین نہیـں رہتا ...  وقت کی رفتار ایک ایک کر کے اس کے سارے نقاب اتار دیتی ہے .
  • زندگی کے سفر میں ہر کوئی شجر سایہ دار نہیں ہوتا لہذا توقعات ایک حد تک رکھا کریں ورنہ امیدیں ٹوٹنے پر وجود ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔
  • ‏اس جبری فرصت یا تنہائی،  اسے جو نام بھی دیں، اس میں عام افراد کے لیے ایک خوف اور ڈر کا عنصر ہے، ماحول میں ایک ویرانی اور تاریکی کا احساس گھلا ہوا ہے۔
  • "زہر"  مرنے کے لئے تھوڑا سا، اور جینے کے لئے بہت سا پینا پڑتا ہے۔
  • لوگ بہت ہوتے ہیں ہماری زنـــدگی میں مگر ایسے کم ہی ہوتے ہیں، جنہیں ہمارے ایمـــان اور آخـــرت کی فکر ہو خیال رکھئے گا، ایسے لوگ کبھی کھونے نہ پائیـــں۔
  • اپنی غلطی کا اعتراف کر لینا ایک بہترین خصوصیت ہے اس سے نفس میں عاجزی پَروان چڑھتی ہے اور تکبُر کمزور ہوتا ہے۔
  •  ‏کتنا کڑوا اور تلخ احساس ہے ناں کہ آپ کے کئی دوست ہوں  اور اُن میں سے ایک بھی دوست نہ ہو۔
  • ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻇﺮﻑ ﮐﯽ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﻋﻤﺪﮦ ﺍﺧﻼﻕ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﺁﺋﯿﮟ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻇﺮﻑ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﯿﺶ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻇﺮﻑ ﮨﮯ۔
  • مطمئن زندگی گزارنے کیلئے لازم ہے کہ اللہ نے آپکو جو نعمتیں دی ہیں ان پر ربّ کا شکر اَدا کیا جائے اگر یہ بھی نہ ہوتیں تو کیا کرتے-
  • کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا لگاؤ ہو تو ہم خوبیاں تلاش کرلیتے ہیں اور بیزاری ہو تو خامیاں۔
  • ‏آپ کی مشکلات اور اُن کے حل میں ‏اُتنا ہی فاصلہ ہے کہ ‏جِتنا آپ کے ماتھے اور سجدے کی ‏جگہ کے درمیان تک کا فاصلہ ہے۔
  • اللہ کی طرف سے دی گئی ڈھیل کو اپنی چالاکیاں مت سمجھو وہ جب رسی کھینچتا ہے تو انسان مٌنہ کے بل گرتا ھے۔
  • جگہیں بھی من چاہے لوگوں سے منسوب ہوتی ہیں جب وہ وہاں نہیـں ہوتے تو ہماری اٌس جگہ سے دلچسپی ختم ہو جاتی ہے.
  • اگر ہم قرآن پڑھ کر فیصلے کرنے لگ جائیں تو ہمیں قرآن پر ہاتھ رکھ کر فیصلے کرنے کروانے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔
  • تہجد بڑی لاڈلی عبادت ہے یہ اپنی بات منوا کر  دم لیتی ہے، رمضان میں سحری کے وقت تہجد کا اہتمام کیجئے اور پوری امت کے لیے دعائیں کیجئے
  • یہ محبتیں دو طرفہ ہوتی بھی ہیں کیا؟میں نے تو جہاں بھی دیکھا ایک ہی شخص کو روتے سسکتے بلکتے منتیں کرتے تڑپتے دیکھا ہے۔
  • میں نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اس چیز پر اصرار کرتے ہیں کہ یہ چیز تقدیر میں لکھی جا چُکی ہے لہذا ہم اسے نہیں بدل سکتے وہ بھی سڑک پار کرنے سے پہلے دونوں طرف دیکھتے ہیں۔
  • ‏سچ کو وضاحت، جھوٹ کو تشریح، ادب کو بناوٹ، عادات کو جذبوں کی ضرورت نہیـں ھوتی اور جس تعریف کو لفظوں میں بیان نہ کیا جا سکے اس کو اظہارِعقیدت کہتے ھیــــں۔
  • جب انسان اپنے اندر موجود ہستی سے گفتگو کرنے لگتا ہے تو دوسرے لوگوں سے بات کرنے میں کافی حد تک کمی آ جاتی ہے۔
  • بھــــروسہ صرف رب کی ذات پر کرو لــــوگوں کا کیا ہے؟، چھــــوڑ جاتے ہیں، یا تــوڑ جاتے ہیں۔
  • فیشـــن چاہـے جتنـا بھـی خـوبصــورت لگـے مگـر وہ پـردے اور شـرم و حیـا سے زیـادہ خـوبصـورت نہیـں ہوتـا
  • جب تم سکـون کی کمی محسـوس کرو تو تـوبہ کرو کیونکہ انسـان کے گنـاہ اسے بـے چیـن رکھتـے ہیں
  • ‏کوشـش کریں بِنا مطلب کے اچھـے بنیں مطلب سے تو بہت سے اچھے بنے پھـرتـے ھیــــں
  • محبت انتہائی خوبصورت چیز ہےمگر عزت انمول ہوتی ہے
  • اگر انسان صابر ہو تواس کے ساتھ کی گئی ہرزیادتی کا جواب عرش سے آتا ہے
  • جو شخــص آپ کے کـرداراور اخــلاق سے بغــض رکھےاسے تلــوار سے نہیــں صبــر ســے ســزا دیـں.
  • ہوسکتـا ہـے دنیـا میں منـافق بـازی لـے جائـے مگـر آخـرت سچـے لوگوں کـی کامیـابی کا دن ہـے.
  • زندگی میں ایسی تلخ راہیں بھی آتی ہیں درد غضب کا ہوتا ہے  اور ہمدرد کوئی نہیــں ہوتا.



Post a Comment

0 Comments